سیاسی جماعتیں سپریم جوڈیشل سے رجوع کریں، وہی اصل فورم ہے، الیکشن کمیشن ممبران اپنے آئینی مدت پوری کریں گے، عدلیہ نے آر اوز کی دستیابی سے معذرت کی ہے، سیاسی جماعتیں جوڈیشل افسران کی خدمات کے لئے خود عدلیہ سے رجوع کریں

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار رضا خان نے الیکشن کمیشن اراکین کو ہٹانے کے مطالبے کو مسترد کردیا

جمعرات 10 ستمبر 2015 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار رضا خان نے الیکشن کمیشن کے اراکین کو ہٹانے کے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے مطالبے کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں سپریم جوڈیشل سے رجوع کریں، وہی اصل فورم ہے، الیکشن کمیشن ممبران اپنے آئینی مدت پوری کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار رضا خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا ۔

جس میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن ممبران کے استعفے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری آئینی ہے ، الیکشن کمیشن کے ممبران مستعفی نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل اس حوالے سے مجاز فورم ہے، کسی کے مطالبے پر اراکین مستعفی نہیں ہو سکتے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے ارکان کیخلاف شکایتیں سپریم جوڈیشل کونسل لے جا سکتی ہیں،ممبران کو ہٹانے کا اصل فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے آر اوز کی دستیابی سے معذرت کی ہے۔ سیاسی جماعتیں جوڈیشل افسران کی خدمات کے لئے خود عدلیہ سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :