Live Updates

لاہور : پی ٹی آئی کے سینئیر رہنماوں کا کالعدم تنظیم کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 ستمبر 2015 16:15

لاہور : پی ٹی آئی کے سینئیر رہنماوں کا کالعدم تنظیم کی جانب سے دھمکی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 ستمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری سرور اور جہانگیر ترین سمیت 6رہنماﺅں کو کالعدم تنظیم کی جانب سے دھمکی آمیز ای میل موصول ہو نے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کےمطابق شاہ محمود قریشی،چوہدری سرور،محمود الرشید،عبدالحمید خان،میاں محمد اسلم ، ملک تیمور اور این اے 122 سے پی ٹی آئی کے امیدوار علیم خان کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے جس پر چوہدری سرور نے پنجاب حکومت اور حساس اداروں کو اس ای میل سے متعلق خط بھی لکھ دیاہے.چوہدری سرور نے خط کے متن میں کہاہے کہ ضمنی انتخابات کے موقع پر دھمکی ملنا تشویشناک ہے۔

اسی سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما میاں محمد اسلم نے سائبر کرائم حکام سے رابطہ بھی کر لیاہے۔واضح رہے کہ تین روز قبل میاں محمد اسلم اقبال کے ڈیرے پر نامولوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقع بھی پیش آیا تھا جس کی ذمہ داری بھی کالعدم تنظیم نے قبول کی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات