یاسر شاہ کو گگلی پر محنت کرنا ہوگی ، عبدالقادر

جمعرات 10 ستمبر 2015 16:25

یاسر شاہ کو گگلی پر محنت کرنا ہوگی ، عبدالقادر

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10ستمبر ۔2015ء ) ماضی کے عظیم لیگ سپنر عبدالقادر کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کو اپنی گگلی کو بہتر بنانا ہوگا ، نوجوان سپنر دو تین بار انکے پاس آئے ہیں اور ان سے مشورہ ضرور کیا لیکن وہ شین وارن کو اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں عبدالقادر کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ نے آسٹریلیا کے خلاف بہت اچھی بولنگ کی تھی ۔ وہ دن بدن بہتر بولر ہوتے جارہے ہیں لیکن ان کی گگلی سیدھی رہ جاتی ہے اور انہیں اس پر محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔ لیجنڈری لیگ سپنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اگر انہیں اور ان جیسے سابق کرکٹرز کو عزت دے تو انہیں نوجوان بولروں کو بتانے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔