کراچی : پیپلز پارٹی کو کرپشن تب ہی کیوں یاد آتی ہے، جب اپنے گرد گھیرا تنگ ہو جاتا ہے؟؟

اینکر کے سوال نے پیپلز پارٹی رہنما اعتزاز احسن کو لاجواب کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 ستمبر 2015 16:54

کراچی : پیپلز پارٹی کو کرپشن تب ہی کیوں یاد آتی ہے، جب اپنے گرد گھیرا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 ستمبر 2015 ء) : نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن اس وقت لا جواب ہو کر سوچ میں پڑ گئے جب اینکر نے ان سے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی کو ن لیگ کی کرپشن تب ہی کیوں نظر آتی ہے جب ان کے اپنے گرد گھیرا تنگ ہو جاتا ہے.

(جاری ہے)

جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ آپ کا سوال بہت اچھا ہے اس کا جواب سوچ کر دوں گا. انہوں نے مزید کہا کہ اس سوال کو ہم ہمیشہ یہی کہہ کر کور کرتے آئے ہیں کہ ہم پہلے اس لیے نہیں بولے کہ حکومت انتشار کا شکار نہ ہو جائے. اعتزاز احسن نے ن لیگ کے پراجیکٹس سے متعلق کیا کہا آپ بھی سنئیے: