لبنان : اپنی ہی شادی میں چوری، لبنان دولہا شادی کے لیے اکٹھا کیا گیا تمام پیسہ لے کر فرار ہو گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 ستمبر 2015 17:41

لبنان : اپنی ہی شادی میں چوری، لبنان دولہا شادی کے لیے اکٹھا کیا گیا ..

لبنان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 ستمبر 2015 ء): ایک لبنانی دولہن کو اس وقت اپنی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگا جب اسے معلوم ہوا کہ اس کا منگیتر شادی کے لیے اکٹھا کیا گیا تمام فنڈ لے کر رفو چکر ہو گیا ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب میں آئے سینکڑوں مہمانوں کے ہمراہ دولہن اپنے منگیتر جوزف کی راہ تک رہی تھی کہ اچانک اسے معلوم ہوا کہ اس کا منگیتر اس سے شادی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا تھا بلکہ اس کے برعکس وہ شادی کے لیے اکٹھا کیا گیا تمام فنڈ لے کر فرار ہو گیا ہے.

ذرائع کے مطابق دولن کے باپنے شادی کے اخراجات میں حصہ ڈالنے کی حامی بھری جبکہ باقی کے اخراجات کے لیے دلہن کے احباب اور رشتہ داروں سے فنڈ اکٹھا کیا جانا تھا جس کے لیے شادی کے کارڈ کے آخر میں ایک بنک اکاؤنٹ کا نمبر بھی دیا گیا جس پر تمام لوگوں نے فنڈز بھیجے . شادی کے دن دولہن کے باپ کو مطلع کیا گیا کہ جوزف کی طبیعت خراب ہے جبکہ بعد میں معلوم ہوا کہ جوزف فنڈ کا سارا پیسہ لے کر فرار ہو گیا ہے.