ورلڈ نمبر ون سائنہ نیہوال کورین اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے دستبردار

جمعرات 10 ستمبر 2015 17:43

ورلڈ نمبر ون سائنہ نیہوال کورین اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے دستبردار

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) عالمی نمبر ایک بھارت کی سائنہ نیہوال اور جوالا گتہ نے وکٹر کورین اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وکٹر کورین اوپن 15 سے 20 ستمبر تک ایس کے ہینڈ بال سٹیڈیم، سیول میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ نمبر ون بھارتی بیڈمنٹن سٹار سائنہ نیہوال اور جوالا گتہ نے ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیہوال جاپان اوپن کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ جوالا گتہ نے طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ `