گوادر بندرگاہ پر اقتصادی زون کے قیام کیلئے معاہدہ جلد متوقع

جمعرات 10 ستمبر 2015 17:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) پاک چین اقتصادی راہدری کے تحت گوادر بندرگاہ پر اقتصادی زون کے قیام کے لیے معاہدہ جلد متوقع ہے، چینی کمپنی کو چالیس سال کے لییاراضی لیز پردی جائے گی. گوادر پورٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان گوادر میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط رواں ماہ یا اکتوبر میں ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کو چالیس سال کے لیے تئیس سو ایکڑ اراضی لیز پر فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ ہے، جی پی اے کے مطابق گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی چند ماہ میں کام کا آغاز ہوجائے گا، جبکہ گوادر کو چین سے ملانے کے لیے نیشنل ہائی وے کی تکمیل آئندہ ماہ متوقع ہے۔ `