وزیر دفاع سے سبکدوش ہونے والے امریکی سفیر رچرڈاولسن کی الوداعی ملاقات ، دفاع ، پانی و بجلی اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال

جمعرات 10 ستمبر 2015 17:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف سے امریکہ کے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے سفیر رچرڈاولسن کی اسلام آباد میں الوداعی ملاقات ، دفاع ، پانی و بجلی اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے امریکہ کے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے سفیر رچرڈ اولسن سے الوداعی ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کیلئے رچرڈ اولسن کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ رچرڈاولسن کی پاکستان کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا رچرڈاولسن نے پاکستان میں مختلف سماجی شعبوں میں ترقی کیلئے حکومتی کوششوں کو سراہا اور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاور سیکٹر انفراسٹرکچر کی ترقی میں پاکستان سے تعاون کریگا

متعلقہ عنوان :