خیبرپختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں صوبے بھر میں تمام سرکاری کاغذی کاروائی اردو میں کرنے کا فیصلہ

جمعرات 10 ستمبر 2015 17:59

خیبرپختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں صوبے بھر میں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) خیبرپختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں صوبے بھر میں تمام سرکاری کاغذی کاروائی اردو میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ ، گورنر ، چیف سیکرٹری کو اردو میں سمریز ارسال کی جائیگی تمام کاغذی کاروائی اردو میں کی جائیگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر ، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم شخصیات اردو میں تقاریر کرینگے ۔

(جاری ہے)

وفاق کو ارسال کردہ مراسلہ جات بھی اردو میں ہونگے صوبے میں تمام دستاویزات اردو میں تیار ہو نگے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اردو زبان کو سرکاری طور پررائج کیا جارہا ہے ۔ سپریم کورٹ میں حا ل ہی میں اردو زبان میں خط و کتابت کی ہدایات کی تھی ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی کاغذی کاروائی بھی اردو میں ہو گی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اردو زبان کی خط و کتابت کے حوالے سے تمام محکموں کو ہدایات کی ہے ۔ `