پی آئی اے میں کرپشن کا ایک اورسکینڈل، کنسلٹنسی ٹھیکے میں 31 لاکھ کا نقصان

پی آئی اے کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے والے افراد کا تعین کرکے مجرمانہ ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کئے جائیں،آڈٹ رپورٹ

جمعرات 10 ستمبر 2015 18:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) قومی ایئر لائن پی آئی اے میں کرپشن کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا ہے ادارہ کی انتظامیہ نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی آئی اے میں بی ایم اے کمپنی کو کنسلٹنسی کا ٹھیکہ دے کر قومی خزانے کو مجموعی طور پر اکتیس لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیاہے پی آئی اے انتظامیہ نے مس عاصمہ کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرکے ادارہ کو چھبیس لاکھ روپے کا نقصان بھی پہنچایا ہے پی آئی اے میں جاری اربوں روپے کی کرپشن کی نشاندہی آڈٹ رپورٹ دو ہزار چودہ میں کی گئی ہے یہ رپورٹ اب متعلقہ پارلیمانی فورم پر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے والے افراد کا تعین کرکے مجرمانہ ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کئے جائیں اور ان سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت بھی واپس لی جائے