اسلام آباد کلب اور پی ٹی وی کے مابین 60لاکھروپے واپسی کا نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

کلب انتظامیہ نے 60لاکھ واپس کرنے سے انکار کردیا ، پی ٹی وی کا عدالت جانے کا فیصلہ اسد اللہ خان ، قاضی مصطفی ، اسد جسپال ، فخر حمید نے فراڈ سے ممبر شپ حاصل کی

جمعرات 10 ستمبر 2015 18:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) پی ٹی وی اور اسلام آباد کلب میں ایک نیا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے ۔ اسلام آباد کلب نے واضح کردیا ہے کہ وہ پی ٹی وی کو ساٹھ لاکھ روپے ہرگز واپس نہیں کرے گا جبکہ پی ٹی وی نے اب یہ معاملہ عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ٹی وی انتظامیہ نے اپنے چار ملازمین جن میں رپورٹر اسد اللہ خان ، قاضی مصطفی ، مسٹر جسپال اور فخر حمید کو اسلام آباد کلب کی ممبر شپ کے لئے ساٹھ لاکھ روپے کلب کو ادا کئے تھے اور ان میں یہ ملازمین اب ریٹائرڈ بھی ہوگئے ہیں پی ٹی وی انتظامیہ نے ساٹھ لاکھ کی واپسی کیلئے اسلام آباد کلب سے رابطہ کیا ہے اور ساٹھ لاکھ کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اسلام آباد کلب نے رقم واپس کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ان چار ملازمین نے پی ٹی وی پینل سے نہیں بلکہ ذاتی حیثیت میں ممبر شپ حاصل کررکھی ہے پی ٹی وی انتظامیہ نے اب ساٹھ لاکھ کی واپس کے لئے عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :