وفاقی وزیر پانی وبجلی و وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے امریکہ کے سبکدوش ہونے والے سفیر رچرڈ اولسن کی الوداعی ملاقات

جمعرات 10 ستمبر 2015 18:04

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی و وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے جمعرات کو یہاں امریکہ کے سبکدوش ہونے والے سفیر رچرڈ اولسن نے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور امریکہ کے مابین دفاع اور پانی و بجلی کے منصوبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے امریکہ کے سبکدوش ہونیو الے سفیر کے پاک امریکہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مثبت کردار کو سراہا ‘ رچرڈ اولسن نے موجودہ حکومت کی طرف سے ملک میں سماجی شعبوں کی ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ امریکہ توانائی کے شعبے اور انسانی وسائل اور انفرسٹرا کچر کے لئے تعاون جاری رکھے گا۔ وفاقی وزیر نے سبکدوش ہونے والے امریکی سفیر کے لئے آئندہ کی سفارتی ذمہ داریوں کے سلسلے میں نیک خواہش کا اظہار کیا۔