اسلحہ لائسنس کے اجراء کی پالیسی کو بہتر بنایا جائے، قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ و انسداد منشیات
جمعرات 10 ستمبر 2015 18:04
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات نے سفارش کی ہے کہ اسلحہ لائسنس کے اجراء کی پالیسی کو بہتر بنایا جائے‘ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو چیئرمین رانا شمیم احمد خان کی صدارت میں پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا جس میں ارکان اسمبلی غالب خان ‘ شیخ محمد اکرم ‘ سید افتخار الحسن ‘ میاں شاہد حسین خان بھٹی ‘ مخدوم سید علی حسن گیلانی ‘ نعمان اسلام شیخ ‘ نواب محمد یوسف تالپور ‘ نعیمہ کشور خان ‘ شیر اکبر خان ‘ میر دوستین ڈونکی ‘ کرنل (ر) امیر اللہ مروت ‘ شائستہ پرویز ملک اور عالیہ کامران کے علاوہ وزارت داخلہ انسداد و منشیات کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
کمیٹی کے اجلاس میں سابق صدر آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان ‘ سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ شہید ‘ سابق سیکرٹری قومی اسمبلی محمود سلیم محمود کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانہ کی گئی۔(جاری ہے)
اجلاس میں کراچی میں میڈیا کارکنوں کے قتل کی مذمت کی گئی ۔کمیٹی نے رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک اور عالیہ کامران کے دو بلوں پر غور وزارت کی طرف سے سفارشات اور تجاویز لیپس ہونے کے باعث ملتوی کردیا۔
کمیٹی نے وزارت کو ہدایت کی کہ ایک ماہ کے اندر اس سلسلے میں ضروری کارروائی کی جائے ۔ یہ بل آئندہ اجلاس میں زیر غور لائے جائیں گے۔کمیٹی نے رکن قومی اسمبلی ماروی میمن اور دیگر کی طرف سے فوجداری ترمیمی بل 2014ء پر غور محرک کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کردیا۔ کمیٹی نے ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے وزارت داخلہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات کو سراہا۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ اسلحہ لائسنس پالیسی میں بہتری لائی جائے اور صرف حقیقی لائسنس دہندگان کی درخواستوں پر غور کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.