دہشتگردی کے خاتمے کے بارے میں نیشنل ایکشن پلان کے تمام 20نکات پر ایک ساتھ عملدرآمد یکساں طور پر اہم ہے

وزیراعظم نوازشریف کی نیشنل ایکشن پلان پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گفتگو

جمعرات 10 ستمبر 2015 18:12

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بارے میں نیشنل ایکشن پلان کے تمام 20نکات پر ایک ساتھ عملدرآمد یکساں طور پر اہم ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیشرفت کے جائزہ کے لئے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نجات دلانے کے لئے چوکس رہنے کی ضرورت ہے ‘ وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان سیاسی اور عسکری قیادت کے اتفاق رائے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے تمام صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد پر زور دیا ۔ وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ پلان کے نفاذ میں حائل رکاوٹوں اور درکار ضروری اقدامات کے بارے میں انہیں آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :