دورہ زمبابوے کیلیے ٹیم کا انتخاب، سلیکٹرز ، کوچ آفریدی کے منتظر

جمعرات 10 ستمبر 2015 19:45

دورہ زمبابوے کیلیے ٹیم کا انتخاب، سلیکٹرز ، کوچ آفریدی کے منتظر

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10ستمبر ۔2015ء ) زمبابوے کیخلاف ٹی 20 اورون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ وقار یونس سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں تاہم انہیں اب بھی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کا انتظار ہے جو کراچی بلیوز کی جانب سے تیسرے میچ میں دستیاب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے تھنک ٹینک کے سامنے یہ نکتہ زیر غور ہے کہ حج پر جانیوالے کھلاڑیوں اظہر علی ، سرفراز احمد اور اسد شفیق کو ون ڈے سیریز میں بھی آرام دیا جائے جبکہ چیف سلیکٹر ہارون رشید نے سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کے امکانات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سےطے شدہ 20، 22 کرکٹرز کے پول سے ہی ٹیم منتخب کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق ہارون رشید، وقار یونس اور سلیکٹرز اس بات پر متفق ہیں کہ تینوں کرکٹرز کو جلد بازی میں زمبابوے بھیجنے کا فیصلہ خطرے سے خالی نہیں ہوگا اور حج سے آنیکے فوراً بعد ہرارے کی لمبی فلائٹ لیکر اوپر تلے تین میچ کھیلنے کا فیصلہ کھلاڑیوں کے لئے مشکلات میں اضافہ کرسکتا ہے تاہم پی سی بی نے یہ فیصلہ کرکٹرز پر چھوڑ دیا ہے ۔