جنگلات کے تحفظ کے لیے ایک شفاف اور مربوط واضح پالیسی بنائیں گے،کمیٹی قانونی اور غیر قانونی لکڑی کا معاملہ حل کرنے کے لیے اپنی سفارشات جلدمرتب کرے
گورنرگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرکا ٹمبر پالیسی سے متعلق اعلی سطحی اجلاس سے خطاب
جمعرات 10 ستمبر 2015 19:52
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء ) گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں جنگلات کے تحفظ کے لیے ایسی پالیسی مرتب دی جائے جس سے جنگلات کے غیر قانونی کٹاؤ کی حوصلہ شکنی ہو۔ وہ جمعرات کو گلگت بلتستان کی ٹمبر پالیسی سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کونسل کے ممبرایم این اے اسفندیار بھنڈارا، گلگت بلتستان کے وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل ،وفاقی سیکرٹری برائے اُمور کشمیر عابد سعید ،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان طاہر حسین ،جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل امجد گوندل اور سیکرٹری جنگلات گلگت بلتستان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں ٹمبر پالیسی سے متعلقہ کئی امور زیر غور آئے ۔
اجلاس میں ماضی کی 5 ٹمبر پالیسیز کا جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیاکہ ایسی شفاف پالیسی مرتب دی جائے جس سے جنگلات کے بے دریغ کٹاؤ کو روکا جا سکے۔اجلا س میں گورنر گلگت بلتستان نے اس بات پر زور دیا کہ ایم این اے اسفن یار بھنڈارا اور طارق فضل چوہدری پر مشتمل دو رکنی کمیٹی قانونی اور غیر قانونی لکڑی کا معاملہ حل کرنے کے لیے اپنی سفارشات جلدمرتب کرے جس کی مدد سے لکڑی کو شفاف طریقے سے نکالا جا جاسکے۔اجلاس میں یہ بات محسوس کی گئی کہ گلگت بلتستان میں زیادہ تر جنگلات نجی ملکیت ہیں اور بے شمار لوگوں کا کاروبار اس شعبے سے وابستہ ہے لہذا اس ٹمبر پالیسی کو مرتب کر کے ایسا فارسٹ پلان دیا جائے جس سے لوگوں کے روزگار کے ساتھ حیاتیاتی زندگی اور ماحولیات کا بھی تحفظ کیاجاسکے۔اجلاس میں وزیر اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے ممبر ایم این اے اسفند یار بھنڈارا کو متعلقہ حکام نے گلگت بلتستان میں موجود قانونی وغیر قانونی لکڑی سے متعلق تفصیلاً آگاہ کیا تاکہ اس لکڑی کے جلد بندوبست کے لیے کمیٹی اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے سکے۔گورنر گلگت بلتستان نے اجلاس میں متعلقہ حکام کو کمیٹی کے ممبران سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ 3ہفتے کے وقت میں کمیٹی کو ضروری معلومات فراہم کی جائیں تاکہ ٹمبر پالیسی اور فارسٹ ورک پلان پر آگے بڑھا جاسکے اور اس شعبے سے متعلق ضروری قانونی سازی کی جاسکے۔ جس سے جنگلات کے غیر قانونی کٹاؤ کا تدارک ممکن ہو۔ اُنہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جنگلات ہمارے ماحولیات کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کا تحفظ ہم سب پرلازم ہے۔مزید قومی خبریں
-
اٹک پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمداور 7 ملزمان گرفتار
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
ججز کے خط نے ہمارے موقف کی تائید کردی، لطیف کھوسہ
-
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلی سطح اجلاس
-
رانا ثنا اللہ کیخلاف کراچی میں مقدمے کی درخواست، ایس ایچ او کو نوٹس جاری
-
نادرا نے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت 23سے کم کرکے 15دن کردی
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ ،جاری پیش رفت کا جائزہ لیا
-
نواز شریف کینسرکیئرہسپتال کے ماسٹر پلان کے حوالے سےاجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے وفد کی ملاقات
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ
-
سنگین مقدمات میں ملوث ملزم کا دشمنی کی بنا پرقتل
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہورپولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.