17 سالہ سعودی لڑکی کے جسم سے 18 کلو وزنی گلٹی برآمد

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 ستمبر 2015 19:54

17 سالہ سعودی لڑکی کے جسم سے 18 کلو وزنی گلٹی برآمد
مکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10ستمبر 2015 ء) 17 سالہ سعودی لڑکی کے جسم سے 18 کلو وزنی گلٹی برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ میں ایک انتہاہی عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔ شہر کے ایک سرکاری ہسپتال میں ایک 17 سالہ لڑکی کو لایا گیا جسے پیٹ میں شدید درد تھی اور اس کے باعث اسے چلنے میں بے حد دشواری ہورہی تھی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کی جانب سے لڑکی کے پیٹ کا ایکسرا کرنے پر معلوم ہوا کہ ایک بھاری بھرکم چیز لڑکی کے پیٹ میں موجود ہے۔

ایکسرے کے بعد لڑکی کی فوری سرجری کا فیصلہ کیا گیا۔ سرجری سے لڑکی کے جسم سے برآمد ہونے والی چیز نے سب کو حیران و پریشان کردیا۔ لڑکی کے پیٹ سے 18 کلو وزنی گلٹی برآمد ہوئی جس کا حجم 25 سینٹی میٹر سے 30 سینٹی میٹر تک کا تھا۔ ڈاکٹرز کی جانب سے بتایا گیا کہ سرجری بنا کسی مشکل کے باآسانی کرلی گئی تھی اور مریضہ کو کسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔