ابو ظہبی کی اتحاد ائیرویز نے مسافروں کے سامان کے کرایوں میں نوے فیصد تک کمی کردی

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 ستمبر 2015 20:24

ابو ظہبی کی اتحاد ائیرویز نے مسافروں کے سامان کے کرایوں میں نوے فیصد ..
ابوظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10ستمبر 2015 ء) ابو ظہبی کی اتحاد ائیرویز نے مسافروں کے سامان کے کرایوں میں نوے فیصد تک کمی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کی معروف اتحاد ائیرویز کی جانب سے اپنے صارفین کیلئے ایک شاندار اعلان کیا گیا ہے۔ اتحاد ائیرویز کی جانب سے اپنے مسافروں کے سامان کے کرایوں میں نوے فیصد تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اتحاد ائیرویز کی جانب سے اپنائی جانے والی نئی پالیسی کے مطابق 14 ستمبر کے بعد سے سفر کرنے والے مسافروں کے ہمراہ سامان کے بیگوں کی تعداد کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ وزن کی اجازت حاصل ہوگی اور اسی بنیاد پر انہیں کرایہ چارج کیا جائے گا۔ ہوا باز کمپنی کے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر ان کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔