عورت کے بال نہ کاٹنے پر حجام کو جرمانہ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 10 ستمبر 2015 21:19

عورت کے بال نہ کاٹنے پر حجام کو جرمانہ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10ستمبر۔2015ء)واشنگٹن، پنسلوینا میں ایک حجام کو 750 ڈالر جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ باربیری نام کی حجام کی دوکان نے اپنی تشہیر جنٹل مینز کے لیے حجام کی اعلی درجے کی دوکان کے طور پر کرائی۔ اپنی تشہیر میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ گاہکوں کو اعزازی بیئر اور سپرٹس بھی دیں گے۔تاہم اس دوکان پر بیورو آف پروفیشنل اینڈایکوپیشنل افیئرزنے جنسی امتیاز برتنے پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دوکان کے مالک جان انٹرول نے بتایا کہ ایک عورت نے اپنے اور اپنے بوائے فرینڈ کے بال کٹوانے کے لیے آن لائن بکنگ کرائی۔ مقررہ وقت پر عورت نے آکر بال چھوٹے کرنے کا کہا۔ جان کے مطابق اس کے سٹاف نے عورت کو کہا کہ وہ اپنے بال کسی اور دوکان سے کٹوا لیں۔ دوکان کے ملازمین نے اسے ہونے والی تکلیف کا احساس کر تے ہوئے بطور ہرجانہ دوسری دوکان سے بال کٹوانے کا خرچ دینے کے لیے بھی کہا مگر اس عورت نے پھر بھی شکایت کردی۔