عدالت نے نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور اے ایس آئی کو افغانیوں کے جعلی شناختی کارڈبنانے کے جرم میں 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

جمعرات 10 ستمبر 2015 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) افغانیوں کو شناختی کارڈ بنا کر دینے والے نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور اے ایس آئی کو سینئر سول جج اسلام آباد عبد الغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ، عدالت نے دونوں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر ندیم اور اے ایس آئی خان منور حسین پر لاکھوں روپے لے کر افغانیوں کو شناختی کارڈ بنا کر دینے کا الزام ہے۔

اس پر نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے وکیل نے کہا کہ میرا موکل شناختی کارڈ کے حصول کے لئے آنے والوں کو آگے بھیج دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نادرا کے کسی افسر کو مقدمہ میں نامزد نہیں۔ مقدمہ کے تفتیشی افسر نے کہا کہ دیگر ملزمان اور ایجنٹس کی گرفتاری کرنی ہے جس کے لئے تفتیش کی ضرورت ہے لہٰذا ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ اس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :