اپنی سیاسی جماعت کا نام ، ’’پاکستان جسٹس پارٹی‘‘رکھا ہے،25دسمبر کو باضابطہ اعلا ن کروں گا، آئین کے آرٹیکل 251کا نفاذ پاکستان کی تاریخ کا اہم فیصلہ ہے، قومی زبان سے قوم اور بچوں کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی، اس سے قومی ثقافت کو فروغ ملے گا، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے قومی زبان کا نفاذ ضروری تھا

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 ستمبر 2015 22:50

اپنی سیاسی جماعت کا نام ، ’’پاکستان جسٹس پارٹی‘‘رکھا ہے،25دسمبر کو ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 251کا نفاذ پاکستان کی تاریخ کا اہم فیصلہ ہے، قومی زبان سے قوم اور بچوں کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی، جس سے قومی کلچر کو فروغ ملے گا، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری تھا کہ قومی زبان کا نفاذ کیا جائے، اس آرٹیکل کے نفاذ سے قومی تشخص اجاگر ہوگا، ملک ترقی کرے گا اور ملکی کلچر میں تبدیلی آئے گی ، اپنی سیاسی جماعت کا نام ، ’’پاکستان جسٹس پارٹی‘‘رکھا ہے،25دسمبر کو باضابطہ اعلا ن کروں گا۔

وہ جمعرات کو راولپنڈی میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ملک عمران کے گھر ان کی والدہ کے چہلم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر وکلاء نامور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے ملک عمران سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند سرجات کیلئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ 25دسمبر کو پارٹی کا اعلا ن کروں گا، ’’پاکستان جسٹس پارٹی‘‘کے نام سے میں نے اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کر رکھا ہے، اس میں صاف ستھری شہرت رکھنے والے محب وطن لوگوں کو شامل کیا جائے جو آگے چل کر ہماری سیاسی جدوجہد کا حصہ ہوں گے، اس حوالے سے ملک گیر سطح پر رابطے جاری ہیں۔

افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 251کا نفاذ پاکستان کی تاریخ کا اہم فیصلہ ہے، قومی زبان سے قوم اور بچوں کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی، جس سے قومی کلچر کو فروغ ملے گا، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری تھا کہ قومی زبان کا نفاذ کیا جائے، اس آرٹیکل کے نفاذ سے قومی تشخص اجاگر ہوگا، ملک ترقی کرے گا اور ملکی کلچر میں تبدیلی آئے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار کے صدر توفیق آصف ایڈوکیٹ نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ملک کیلئے خدمات ستائش و قدر ہیں۔

متعلقہ عنوان :