کلر کہار موٹر وے پر ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق ، 25 زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 ستمبر 2015 10:53

کلر کہار موٹر وے پر ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق ، 25 زخمی

کلر کہار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 11 ستمبر 2015 ء) : خطہ پوٹھو ہار میں کلرکہارموٹروے پر بس اورٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ کلر کہار موٹروے پر پیش آیا جہاں اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس ٹرالر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔جاں بحق افراد کی شناخت جنید،یاسر،عرفان،قاسم،احمد سعید،غلام مصطفیٰ اورمحمد ارشد کے نام سے ہوئی۔ جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کردیا گیا.

متعلقہ عنوان :