ایشین ٹیبل ٹینس چیمپین شپ، اسلام آباد سپورٹس کمپلکس میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

جمعہ 11 ستمبر 2015 11:34

ایشین ٹیبل ٹینس چیمپین شپ، اسلام آباد سپورٹس کمپلکس میں قومی کھلاڑیوں ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11ستمبر ۔2015ء ) ٹیبل ٹینس دنیا کا تیز ترین کھیل سمجھا جاتا ہے تاہم پاکستانی کھلاڑی اس کھیل میں ابھی کافی پیچھے ہیں اور ایشیاء میں نویں نمبر پر ہیں ، تھائی لینڈ میں 26 ستمبر سے شروع ہونے والی ایشین ٹیبل ٹینس چیمپین شپ کے لیے اسلام آباد سپورٹس کمپلکس میں تربیتی کیمپ جاری ہے ۔ پاکستانی کھلاڑی ایشیاء میں رینکنگ بہتر بنانے کے لیے پر امید ہیں ۔

(جاری ہے)

اس چیمپین شپ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی سے ریٹنگ بہتر بنانے کا ایک اور موقع ملا ہے جس کے لیے اسلام آباد سپورٹس کمپلکس میں تربیتی کیمپ لگا دیا گیا ہے ، کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور گیم سپیڈ پر توجہ دی جا رہی ہے مگر کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اگر انہیں بہتر سہولیات میلں گی تو ہی وہ بہتر نتائج دے سکیں گے ۔ ایشین چیمپین شپ 26 ستمبر سے 3 اکتوبر تک تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں جاری رہے گی جس میں پاکستان کی جانب سے تین خواتین اور چار مرد کھلاڑیوں پر مشتمل نو رکنی دستہ شرکت کرے گا ۔