’آپ نے جس کو اُلٹا لٹکانا تھا ان سے تو آپ نے معافی مانگ لی‘ پاکستانی صحافی روف کلاسرا ، وزیر اعلی پنجاب پر برس پڑے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 ستمبر 2015 11:55

’آپ نے جس کو اُلٹا لٹکانا تھا ان سے تو آپ نے معافی مانگ لی‘ پاکستانی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 ستمبر 2015ء) : پاکستانی صحافی روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نندی پور پراجیکٹ میں تاخیر کرنے والوں کو نیب اُلٹا لٹکا دے جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رؤف کلاسرا نے کہا کہ نیب اکیلا ادارہ کس کس کو اُلٹا لٹکائے گا.

(جاری ہے)

اپنے کالم میں ذکر کرتے ہوئے رؤف کلاسرا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے تو آصف زرداری کو بھی اُلٹا لٹکانے اور گلیوں میں گھسیٹنے کا کہا تھا لیکن بعد ازاں جب ان سے دریافت کیا گیا تو مُسکرا کو بولے کہ وہ میری غلطی تھی جس کے لیے میں نے آصف زرداری سے معذرت بھی کر لی تھی.

رؤف کلاسرا نے سوال اُٹھایا کہ کیا وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان لاکھوں لوگوں سے بھی معافی مانگی جن سے یہ کہہ کر ووٹ لیا گیا کہ وہ آصف زرداری کو اُلٹا لٹکائیں گے.

متعلقہ عنوان :