پاکستان سپر لیگ نوجوان کھلاڑیوں کو بڑے پیمانے پر زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل تجربہ دلوانے کا بہترین موقع ہے ،وقار یونس

جمعہ 11 ستمبر 2015 12:10

پاکستان سپر لیگ نوجوان کھلاڑیوں کو بڑے پیمانے پر زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے نوجوان کھلاڑیوں کو بڑے پیمانے پر زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل تجربہ دلوانے کا بہترین موقع ہے، پی سی بی دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کی دعوت دے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کو لیگ میں زیادہ سے زیادہ انڈر 19 اور انڈر 23 کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دینا چاہیے، دوسرے ممالک بھی اسطرح کی لیگز منعقد ہوتی ہیں اور انہیں اس سے فائدہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انڈین پریمئر لیگ کے انعقاد سے بھارت کو نیا ٹیلنٹ ملا ہے، اس طرح کے ایونٹس کھلاڑیوں کو مالی طور پر مضبوط بنانے کے علاوہ انہیں ٹاپ لیول پر تجربہ حاصل کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ انہوں نے سعید اجمل کے بارے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کھوئی ہوئی فارم بحال کر کے دوبارہ ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورہ زمبابوے سے ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری میں مدد ملے گی، زمبابوین ٹیم فائٹنگ سپرٹ رکھتی ہے اسلئے ہم اسے آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :