ملائیشین ٹور سیون اوپن سکوائش ٹورنامنٹ ، احسن ایاز مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد باہر

جمعہ 11 ستمبر 2015 12:11

ملائیشین ٹور سیون اوپن سکوائش ٹورنامنٹ ، احسن ایاز مینز سنگلز کے پہلے ..

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)پاکستانی پلیئر احسن ایاز ملائیشین ٹور سیون اوپن سکوائش ٹورنامنٹ مینز سنگلز پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں پاکستانی پلیئر احسن کا مقابلہ چائنیزتائپے کے پلیئر جیمز سے تھا، جیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احسن کو سخت مقابلے کے بعد 11-2، 9-11، 4-11 اور 9-11 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔