راولپنڈی: ججز نظر بندی کیس، سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 ستمبر 2015 12:31

راولپنڈی: ججز نظر بندی کیس، سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 ستمبر 2015 ء) : ججز نظر بندی کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے ہیں. تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے ایک روز کے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی جس میں موقف دیا گیا کہ پرویز مشرف طبیعت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے لہٰذا ایک روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے کہا کہ درخواست کے ساتھ پرویز مشرف کا میڈیکل سرٹیفکیٹ منسلک نہیں کیا گیا جس کے باعث درخواست منظور نہیں کی جاسکتی.

عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مستر دکرتے ہوئے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے جبکہ حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کیا جائے.

متعلقہ عنوان :