سعودی عرب کی شامی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے جرمنی میں 200 مساجد کے قیام کی پیشکش

جمعہ 11 ستمبر 2015 12:46

سعودی عرب کی شامی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے جرمنی میں 200 مساجد کے قیام ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) سعودی عرب نے شامی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے جرمنی میں 200 مساجد کے قیام کی پیشکش کر دی ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب ہر 100 پناہ گزینوں کیلئے ایک مسجد قائم کرے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے جرمنی کی جانب رخ کرنے والے شامی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے 200 مساجد کے قیام کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر 100 پناہ گزینوں کیلئے جرمنی میں ایک مسجد قائم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے شامی پناہ گزینوں کو اپنے ممالک میں پناہ نہ دینے پر خلیجی ریاستوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم اب سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کا شامی پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں پناہ نہ دینے کا تاثر بالکل غلط ہے کیونکہ شام میں جنگ کی شروعات کے بعد سے اب تک سعودی عرب میں 5 لاکھ کے قریب شامی شہریوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :