وزیر اعظم نواز شریف نے بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے نیپرا کو ہدایات جاری کر دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 ستمبر 2015 13:07

وزیر اعظم نواز شریف نے بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے نیپرا کو ہدایات جاری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 ستمبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے ہدایت کر دی. تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے نیپرا کو بجلی کی قیمت 2.19 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی ہدایت کر دی، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دو روپے چودہ پیسے فی یونٹ پچھلے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کم کئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ بھی عوام کو پہنچانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ کچھ لوگ حکومت کی شفافیت پر بلا وجہ اعتراض کر رہے ہیں۔