جنوبی افریقہ نے دورہ بھارت کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

جمعہ 11 ستمبر 2015 13:10

جنوبی افریقہ نے دورہ بھارت کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

کیپ ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ان قریب ہونے والی سیریز کے لیے افریقی ٹیم نے تینوں فارمیٹس میں ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم کا 72دن کا دورہ بھارت 29ستمبر سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

دورہ کے پہلے مرحلے میں3 ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلی جائی گی، جس کے بعد 5ون ڈے میچز اور پھر آخرمیں 4ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ پروٹیز کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ہاشم آملہ، ایک روزہ میچوں میں ابراہم ڈیولیئرز اور ٹی20 مقابلوں میں فاف ڈوپلیسی کپتان ہوں گے۔