بارسلونا میں پاکستان کے ثقافتی اور علاقائی کھیل والی بال کاسالانہ آل یورپ ٹورنامنٹ کا انعقاد

جمعہ 11 ستمبر 2015 13:11

بارسلونا میں پاکستان کے ثقافتی اور علاقائی کھیل والی بال کاسالانہ ..

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)اسپین کے شہر بارسلونا میں پاکستان کے ثقافتی اور علاقائی کھیل والی بال کاسالانہ آل یورپ ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں فرانس ، اٹلی ، ہالینڈ ، بلجیم اور سپین کی ٹیموں نے حصہ لیا۔پاکستانی سفارتخانے کیویلفیئر اتاشی بارسلونا محمد اسلم خان غوری کی زیر صدارت ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ایوارڈ یافتہ بزنس مین چوہدری امانت مہر آف گوڑھا جٹاں تھے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ دیکھنے کے لئے یورپ بھر سے شائقین والی بال بارسلونا پہنچے تھے۔اسپین میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ مقامی سیاسی ، مذہبی اور سماجی تنظیموں کیہسپانوی نمائندے بھی ٹورنامنٹ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔فائنل میں شجاع کلب اور امرہ کلب کے مقررہ وقت تک پوائنٹس برابر ہونے کی وجہ سے محمد اقبال چوہدری اور حاجی نوید وڑائچ نے فرسٹ اور سیکنڈ انعام دونوں ٹیموں میں مساوی تقسیم کر دیا۔
مین ا آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ کو نقد انعام اور ٹرافیاں دی گئیں۔