وولٹا سائیکل ریس 18 واں مرحلہ، آئر لینڈ کے نیکولس روچی کامیاب

جمعہ 11 ستمبر 2015 13:11

وولٹا سائیکل ریس 18 واں مرحلہ، آئر لینڈ کے نیکولس روچی کامیاب

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) سپین میں جاری وولٹا سائیکل ریس کی اٹھارہویں اسٹیج میں آئر لینڈ کے نیکولس روچی نے کامیابی حاصل کر لی جبکہ ایونٹ میں ہالینڈ کے ٹام ڈمولین کی مجموعی برتری برقرار ہے۔

(جاری ہے)

وولٹا سائیکل ریس کا رنگا رنگ ایونٹ اٹھارہویں مرحلے میں پہنچ گیا رائیڈرز نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب ہاتھ پاوٴں چلائے۔ آئر لینڈ کے نیکولس روچی نے ساتھی سائیکلسٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس کا 18 واں مرحلہ اپنے نام کیا۔