سکس ریڈ عالمی سنوکر ،تینوں قومی کیوئٹس باہر ہوگئے

جمعہ 11 ستمبر 2015 13:14

سکس ریڈ عالمی سنوکر ،تینوں قومی کیوئٹس باہر ہوگئے

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11ستمبر ۔2015ء ) عالمی نمبر2 محمد سجاد اور سابق عالمی چیمپئن محمدآصف 6 ریڈ سنوکر عالمی کپ 2015ء کے پری کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے، 32 کھلاڑیوں کے ناک آئوٹ رائونڈ میں جگہ بنانے والے اسجد اقبال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے تحت ایونٹ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں جاری ہے،لیگ مقابلوں کے بعد 32 کھلاڑیوں کے فائنل رائونڈ میں رسائی پانے والے تینوں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم ویلز کے کھلاڑی رائن ڈے نے کم تجربہ کار اسجد اقبال کی پیش قدمی روک کر 3-6 سے کامیابی اپنے نام کرلی ۔

سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے میزبان تھائی لینڈ کے تیراپونگ پائیبون کو کسی مشکل کے بغیر 6-2 سے قابو کرکے اس مرحلے میں کھیلنے کا حق حاصل کیا تاہم پری کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے مارکوفو نے محمد آصف کو 6-2 سے شکست دیدی ۔ انھوں نے یہ مقابلہ 1-39، 64-43، 0-31، 37-0، 47-0، 44-0، 0-71 اور 50-0 سے جیتا، انگلینڈ کے مارک سیلبے نے محمد سجاد کو 2-6 سے مات دے کر امیدوں پر پانی پھیر دیا، مارک نے عالمی نمبر 2 کیخلاف 0-63، 46-9، 39-29، 49-12، 41-27، 22-34، 58-17 اور39-0 سے کامیابی سمیٹی ۔