`اداکارہ لائبہ خان کی الفلاح تھیٹر میں زیر نمائش ڈرامہ ”حور“میں شاندار پرفارمنس

جمعہ 11 ستمبر 2015 13:21

`اداکارہ لائبہ خان کی الفلاح تھیٹر میں زیر نمائش ڈرامہ ”حور“میں شاندار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)اسٹیج کی نامور اداکارہ لائبہ خان کی الفلاح تھیٹر میں زیر نمائش ڈرامہ ”حور“میں شاندار پرفارمنس، اداکارہ کے رقص کے دوران منچلے ہال میں لڈیاں ڈالتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز الفلاح تھیٹر میں پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامے میں اداکارہ لائبہ خان کے منفرد ڈانس آئٹم پرہال میں موجود ڈرامہ بینوں نے ان کو بھرپور تالیاں بجا کر داد دی۔ اس موقع پر ہال میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے بڑی مشکل سے ڈرامہ بینوں کو ان کی سیٹوں پر بٹھایا۔ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ آفرین خان، سنگم رانا، فرح ناز، ظفری خان، نسیم وکی، امانت چن، ناصر چنیوٹی اور ندیم چٹا شامل ہیں جبکہ ڈرامہ کے ہدایتکار ظفری خان ہیں۔