سوناکشی سہنا کا ہندوستان کو بین ستان کہنے پر شدید تنقید کا سامنا

جمعہ 11 ستمبر 2015 13:21

سوناکشی سہنا کا ہندوستان کو بین ستان کہنے پر شدید تنقید کا سامنا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سہنا نے ہندوستان کو بین ستان کہہ دیا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ دبنگ سوناکشی نے ہندوستان میں گوشت پر پابندی لگنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کی، سوناکشی کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ بھارت ایک آزاد ملک ہے، بین ستان میں خوش آمدید، میرا مطلب ہندوستان میں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان میں گوشت پر پابندی لگانے کی بجائے جہالت پر پابندی کیوں نہیں لگائی جاتی۔ سوناکشی نے اپنی ٹویٹ میں آسام کے سیلاب متاثرین کا بھی ذکر کیا، اپنی ٹویٹس کے بعد سوناکشی سنہا کو لوگوں کی شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔