سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے مودی کے بیانات اور بھارتی جارحیت کیخلاف متفقہ طور پر منظور کرلی

جمعہ 11 ستمبر 2015 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں مودی کے بیانات اور بھارتی جارحیت کیخلاف متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے ،قرار داد کے متن میں کہاگیاہے کہ عالمی برادری ،اقوام متحدہ ،یورپی یونین بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ۔ جمعہ کو سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ہوا جس دوران مودی کے بیانات اور بھارت کی کنٹرول لائن پر جارحیت کیخلاف قرار دا د متفقہ طور پر منظور کی گئی ۔

اس موقع پر سیکریٹری دفاع نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہاہے ،اگر بھارت نے جارحیت کی تو اس کیلئے تیار رہے ،نریندر مودی سرکار بھارت کیلئے بھی خطرناک ہے ۔

(جاری ہے)

حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے ‘ کند ن پور کے علاقے میں بھارتی جارحیت کی وجہ سے آٹھ افراد شہید ہوئے تھے اور جوابی کارروائی میں پھر بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جاتاہے ۔

بریفنگ کے دوران کمیٹی کو بتایا گیا کہ منگل کے روز ہاٹ لائن رابطے میں ایل او سی کیخلاف ورزی پر بات چیت ہوتی ہے او ر بھارت نے 39بار ہاٹ لائن پر جواب ہی نہیں دیا ،مودی سرکاری کی پاکستان سے متعلق پالیسی واضح نہیں ہے ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھارت کو پسند نہیں ہے ،جب بھی مسئلہ کشمیر اٹھاتے ہیں تو بھارت اشتعال میں آ جاتاہے۔