پاکستان آرمڈ ڈرون ٹیکنالوجی رکھنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ‘بھارت خوف کا شکار
جمعہ 11 ستمبر 2015 14:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) پاکستان آرمڈ ڈرون ٹیکنالوجی رکھنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے بھارت خوف کا شکار ہوگیا میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا میں آرمڈ ڈرون ٹیکنالوجی امریکہ ‘ اسرائیل ، برطانیہ اور نائیجریا کے پاس ہے جہاں اسے جنگ میں استعمال کیا جاتا ہے ، ان ممالک کے بعد اب پاکستان بھی اس فہرست میں شامل ہوگیافرانس ، ایران اور عرب امارات بھی اس ٹیکنالوجی کے حصول کا دعویٰ کرتے ہیں تاہم ان کی جانب سے کبھی اس کا مظاہرہ نہیں کیا گیا ہے ۔
یونیورسٹی آف پنسلووینیا کی تحقیق کے مطابق دنیا کے 30 سے زائد ممالک اس ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں۔نیو امریکن سینٹر کے ایسو سی ایٹ کیلی سیلر کے مطابق بہت سے ممالک ابھی اس متعلق سوچ رہے ہیں کہ اگر وہ آرمڈ ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرتے ہیں تو اس کو کس مقصد کیلئے استعمال کریں گے۔(جاری ہے)
موجودہ دور میں آرمڈ ڈرون کی اہمیت کافی اہمیت اختیار کر گئی خاص طور پر ایسے ممالک میں جہاں دہشتگرد موجود ہیں ۔
امریکہ نے ڈرون کا استعمال پاکستان ، افغانستان اور دیگر ایسے ممالک میں کیا جہاں دہشتگرد کارروائیاں جاری تھیں۔ پاکستان وزارت داخلہ کے سابق سیکرٹری تسنیم نورانی نے بتایا کہ براق ڈرون بنانے کے بعد اب پاکستان کو امریکہ پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا اور ایسے اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جہاں ٹارگٹ مشکل ہو۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.