انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پرویز مشرف کے ججز نظر بندی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

جمعہ 11 ستمبر 2015 14:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پرویز مشرف کے ججز نظر بندی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ججز نظر بندی کیس کی سماعت ہوئی جس دوران پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے ایک روز کے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی جس میں کہا گیاتھا کہ وہ بیمار ہیں جس کی وجہ سے انہیں ایک روز حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ۔عدالت نے کہا کہ درخواست کے ساتھ پرویز مشرف کا میڈیکل سرٹیفکیٹ نہیں ہے اس لیے درخواست منظور نہیں کی جاسکتی ،عدالت نے درخواست مستر دکرتے ہوئے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :