پاپ کوئین میڈونا کی دھماکے دار انٹری

جمعہ 11 ستمبر 2015 15:27

پاپ کوئین میڈونا کی دھماکے دار انٹری

مونٹریال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)سریلی آواز اورخوبصورت اندازوالی پاپ کوئین میڈونا نے ریڈ ہارٹ ٹورکا آغاز کرتے ہوئے کینیڈا میں خوب رنگ جمایا۔

(جاری ہے)

مونٹریال میں میڈونا نے دھماکے دار انٹری دی ، پاپ کوئین کے کانسرٹ میں افریقی ترنگ نے خوب تڑکا لگایا، تو جاپانی پنکھوں کے ساتھ حسیناوٴں نے بھی خوب جلوے بکھیرے۔ایونٹ کے دوران میڈونابھرپورفارم میں دکھائی دیں، پاپ سنگرنیگٹارپر بھی سرچھیڑے۔ریڈہارٹ ٹور کا اگلاپڑاوٴ نیویارک ہوگا۔میوزک اورمستی کا یہ سلسلہ پیورٹوریکو میں اختتام کوپہنچے گا۔