پوپ اسٹار کیٹی پیری نے دوستی کا نیا سنگ بنیاد رکھ دیا

جمعہ 11 ستمبر 2015 15:27

پوپ اسٹار کیٹی پیری نے دوستی کا نیا سنگ بنیاد رکھ دیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) امریکی شہر لاس اینجلس میں ہینڈ اینڈ فٹ پرنٹ کی تقریب میں پوپ اسٹار کیٹی پیری نے ڈیزائنر دوست جرمی اسکاٹ کے ساتھ دوستی کی نئی سنگ بنیاد رکھ دی۔

(جاری ہے)

ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں مشہور چینی تھیٹر کے سامنے ہینڈ اینڈ فٹ پرنٹ کی تقریب منعقد کی گئی، پاپ اسٹار کیٹی پیری اور ڈیزائنرجرمی اسکاٹ نے ایک ساتھ شرکت کی، فنکاروں نے تقریب میں مٹی کے زائچے پر اپنے دستخط کیے اور ہاتھ بھی پرنٹ کروا کر خود کو ایک دوسرے کا بہترین دوست کہہ ڈالا۔