ایشوریہ رائے مشرق کی نسبت مغرب میں اپنے لباس پر زیادہ توجہ دینے لگیں

جمعہ 11 ستمبر 2015 15:27

ایشوریہ رائے مشرق کی نسبت مغرب میں اپنے لباس پر زیادہ توجہ دینے لگیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)دنیا بھر میں موجودحسین ترین خواتین کی صف میں شمار ہونے والی بولی ووڈ سٹار ایشوریہ رائے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ مغربی ممالک میں ہونے والی تقریبات میں زیادہ پر کشش دکھائی دینے کی کوشش کرتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکاروں میں سب سے زیادہ میڈیا کی نظر میں رہنے والی حسینہ عالم کو تعریف اور تنقید دونوں کا یکساں سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اداکارہ زچگی سے پہلے جب فرانسسی ریویا کینس گئیں تو انھیں اپنے بڑھے ہو ئے وزن کے باعث میڈیا کی طرف سے انتہائی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم اداکارہ نے یہ تنقید انتہائی صبر اور حو صلے سے برداشت کی۔واضح رہے دو سال قبل اداکارہ بیٹی کی پیدائش سے قبل وزن کی زیادتی کے باعث خاصی بد وضع دکھائی دینے لگی تھیں ہو گئی۔تاہم دو سال تک فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کے بعد وہ واپس آگئی ہیں۔ زرائع کے مطابق اداکارہ نے سخت محنت کر کے اپنے وزن میں کافی حد تک کمی کر لی ہے۔علاوہ ازیں آجکل وہ اپنی نئی آنے والی متعدد فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔