شروتی ہاسن نے فلم ”بادشا ہو“ میں کام کرنے سے انکار کردیا

جمعہ 11 ستمبر 2015 15:32

شروتی ہاسن نے فلم ”بادشا ہو“ میں کام کرنے سے انکار کردیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن میلان لیوتھر باکی فلم سے آؤٹ ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

شروتی اور میلان نے فلم کے حوالے سے صرف چند میٹنگز کیں اور ان ملاقاتوں کے دوران ان کا جو کردار رہا انہیں بتایا گیا ابتداء میں اس سے خوش تھیں تاہم بعد میں یہ کردار تبدیل کردیا گیا اور پہلے کے مقابلے میں بہت ساری ایسی چیزیں شامل کرلی گئیں جو شروتی کی شخصیت پر پورا نہیں ارتی تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے فلم میں کام کرنے سے ہی انکار کردیا اور میلان سے کہا کہ وہ اس فلم میں کام سے تو معذرت خواہ ہیں تاہم میلان اور اجے کے ساتھ فلم ضرور کرینگی ۔