امید ہے سوشانت سنگھ بھی دھونی کی طرح شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ، جان ابراہام

جمعہ 11 ستمبر 2015 15:37

امید ہے سوشانت سنگھ بھی دھونی کی طرح شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار جان ابراہام نے کہا ہے کہ مجھے پوری امید ہے کہ سوشانت بھی دھونی کی طرح زبردست کارکردگی دکھائینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھونی میرا دوست ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ میں ڈائریکٹر کے وژن کا احترام کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کا ابھی دوسرا دن ہے اور سوناکشی اس فلم میں بہت اچھا کردار نبھا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ فلم میں ان کے کام کودیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ایک بہت ہی محنتی اداکارہ ہیں ۔