سوہا علی خان فلموں کے انتخاب کے حوالے سے میرے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی ، کیونال کھمبو

جمعہ 11 ستمبر 2015 15:37

سوہا علی خان فلموں کے انتخاب کے حوالے سے میرے معاملات میں مداخلت نہیں ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار کیونال کھمبو نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ اداکارہ سوہا علی خان فلموں کے انتخاب کے حوالے سے میرے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عموماً ہم ایک دوسرے کے ساتھ فلمی پراجیکٹس پر بات کرتے ہیں ۔ ہم ا یک دوسرے کا بطور پروفیشنل احترام کرتے ہیں کیونکہ یہ ہم ایک دوسرے سے ملنے سے قبل بھی کرتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی آنیوالی فلم بھاگ جونی کی کہانی بہت ہی دلچسپ ہے اور یقیناً عوام کو پسند آئے گی ۔