الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب بلدیاتی انتخابات میں پولنگ ایجنٹس کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

جمعہ 11 ستمبر 2015 16:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ایجنٹس کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ پولنگ ایجنٹ کیلئے امیدوار کا اختیار نامہ لازمی ہو گا، پولنگ ایجنٹ پولنگ اسٹیشن کے اندر یا باہر 400میٹرز تک ووٹرزکو ووٹ کیلئے قائل نہیں کر سکے گا، الیکشن کمیشن نے پولنگ ایجنٹس کیلئے ووٹر پر اعتراض کی فیس بھی مقرر کر دی

متعلقہ عنوان :