اسلام آباد : سی ایس ایس اور پی سی ایس کے لیے کم از کم میرٹ ایم فل کرنے کی تجویز سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 ستمبر 2015 16:11

اسلام آباد : سی ایس ایس اور  پی سی ایس کے لیے کم از کم میرٹ ایم فل کرنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 ستمبر 2015 ء) : وفاقی وزیر احسن اقبال نے وضاحت کی ہے کہ سی ایس ایس اور پی سی ایس کے لیے کم از کم میرٹ ایم فل مقرر کرنے کی تجویز سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں.

(جاری ہے)

وزیر برائے پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارمز کا کہنا ہے کہ میڈیا پر چلائی گئی تمام خبریں حقیقت کی منافی ہیں. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں احسن اقبال نے ان تمام خبروں کی تردید کی ہے. ان کا کہنا تھا کہ میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ سی ایس ایس اور پی سی ایس کے امتحانات کے لیے کم از کم عمر 30 سے 60 سال مقرر کرنے کی تھویز دی گئی ہے. جو کہ سراسر بے بنیاد ہے.

متعلقہ عنوان :