پاکستانی معیشت میں 64.2 فیصدسے زائدکی حصہ دارٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 11.7 فیصد کمی واقع

جمعہ 11 ستمبر 2015 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)پاکستانی معیشت میں 64.2 فیصد سے زائد حصہ ڈالنے والے ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں گزشتہ 1 سال کینسبت 11.7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 1 سال کے دوران کاٹن کلاتھ کی پیداوار میں 28.1 فیصد جبکہ کاٹن کے علاوہ پارن میں 35.9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اس طرح جولائی 2014ء میں بیڈویئر کی پیداوار 33 ہزار 3 سو 37 تھی جو کہ جولائی 2015ء میں کم ہو کر 24 ہزار اٹھائیس ریکارڈ کی گئی 2014ء میں ٹول کی برامدات 13 ہزار نو سو 49 ریکارڈ کی گئی جبکہ جولائی 2015ء میں یہ 11 ہزار 671 ریکارڈ کی گئی جو کہ ایک عرصہ کے دوران 16.35 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

اس طرح جولائی 2014ء سے جولائی 2015ء تک آرٹ سلک کی برآمدات میں 64.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اسی عرصہ کے دوران ریڈی میٹ گارمنٹس کی برآمدات میں 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جولائی 2015ء میں خام کپاس کی برآمدات میں 116.3 فیصد کاٹن پارن 10.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔