پی سی بی بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھیجے گئے خط کے جواب کا منتظر

جمعہ 11 ستمبر 2015 16:26

پی سی بی بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھیجے گئے خط کے جواب کا منتظر

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11ستمبر ۔2015ء ) پاکستان اور بھارت کےدرمیان بیک ڈور ڈپلومیسی کے تحت مصالحت کی کوششوں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ پر امید ہے کہ دسمبر میں روایتی حریفوں کے درمیان کرکٹ سیریز ضرور ہوگی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کو سیریز کے بارے میں جو خط تحریر کیا تھا اس بارے میں ابھی تک پی سی بی کو بی سی سی آئی کی جانب سے جواب کا انتظار ہے ۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی نے اس بارے میں ابھی تک اپنی حکومت سے بھی رابطہ نہیں کیا ۔ پی سی بی کے چیئر مین نے خط میں لکھا تھا کہ وہ حکومت سے بات کرکے ہمیں دس دن میں حتمی جواب دیں تاکہ ہم اپنا پلان بی تیار کرسکیں تاہم بھارتی بورڈ نے ابھی تک حکومت سے بھی رابطہ نہیں کیا ۔ انوراگ ٹھاکر بیرون ملک ہیں اس لئے خط کا جواب نہیں آسکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کو سیریز کی امید ہے لیکن سیریز دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی 20 پر مشتمل ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :