یہ شخص 12 سال سے پانی میں نہیں، جراثیموں میں نہا رہا ہے

جمعہ 11 ستمبر 2015 17:25

یہ شخص 12 سال سے پانی میں نہیں، جراثیموں میں نہا رہا ہے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر2015ء) ہم میں سے اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ہر روز نہ نہائیں تو عجیب الجھن اور بے چینی کا شکار رہتے ہیں۔ مگر ڈیو وٹلاک کو پانی سے شاور لیے 12 سال ہوگئے ہیں۔ اس کی بجائے اس نے زندہ جراثیموں (بیکٹریا) میں رہنا پسند کیا ہے۔ میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے فارغ التحصیل کیمیکل انجینئرنے ایک سپرے ایجاد کیا ہے، جس کے ہوتے ہوئے شاور لینے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے اس نے 12 سال سے شاور نہیں لیا بلکہ یہی سپرے استعمال کر رہاہے۔ ڈیو نے بوسٹن میں ایک کمپنی AOBiome کے نام سے بنائی ہے۔ یہ کمپنی زندہ بیکٹریا پر مشتمل سپرے بناتی ہے۔ ڈیو یہ سپرے 12 سال خود پر استعمال کر رہا ہے۔ ڈیو کا کہنا ہے کہ اس سپرے کی مدد سے جلد پر وہ تمام اچھے بیکٹریا دوبارہ آ جاتے ہیں جو روزمرہ کام کاج کے دوران مر جاتے ہیں۔ ڈیو نے اس سپرے پر مشتمل ایک پراڈکٹ بھی متعارف کرائی ہے جس کا نام Mother Dirt ہے اور اسے ہر روز دوبار لگانا پڑتا ہے۔اس سے نہ ہی کوئی بو آتی اور نہ ہی پانی میں بھیگنے کا احساس ہوتا۔

متعلقہ عنوان :