سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی سانحہ پشاور کے 22 متاثرین کو 16دسمبر سے قبل معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت

سانحہ پشاور کے 22 متاثرین کو فی کس 30لاکھ روپے اور گھر بنانے کیلئے فی کس 50لاکھ روپے ، 10سال تک بچوں کے تعلیمی اخراجات اور سرکاری و فوجی ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائینگی ، کمیٹی کو بریفنگ

جمعہ 11 ستمبر 2015 17:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے سانحہ پشاور کے 22 متاثرن کو 16دسمبر کو پہلی برسی سے قبل 18کروڑ 32لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کر دی، کمیٹی کے اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سانحہ پشاور کے 22 متاثرین کو فی کس 30لاکھ روپے اور گھر بنانے کیلئے فی کس 50لاکھ روپے کے علاوہ 10سال تک ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور سرکاری و فوجی ہسپتالوں میں ان کا علاج بھی مفت کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کمیٹی کے اجلاس میں جب سانحہ پشاور کے متارین عرضداشت سامنے آئی تو کمیٹی کو بتایا گیا کہ سانحہ پشاور کے 22متاثرین کیلئے 18کروڑ 32لاکھ روپے کا خصوصی پیکج تیار کیا گیا ہے جن میں 30لاکھ روپے نقد فی کس دیئے جائیں گے اور اس کے علاوہ 30 لاکھ روپے فی کس متاثرین گھر بنانے کیلئے اضافی دیئے جائیں گے اور اس کے علاوہ متاثرین کے بچوں کے 10سال تک تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ متاثرین کا علاج سرکاری اور فوجی ہسپتالوں میں بھی مفت کیا جائے گا۔ جس پر کمیٹی نے ہدایت کی کہ سانحہ پشاور کی برسی سے قبل ان معاملات کو حل کیا جائے اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :